Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

واہ کینٹ،فورسز اور دہشت گردوں میں مقابلہ،2دہشت گرد ہلاک

SAMAA | - Posted: May 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: May 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago

172.16.22.9_07_20170501100012685
راول پنڈی :  واہ کے علاقے ملہی روڈ پر کومبنگ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور بارود مواد بھی برآمد ہوا۔

ایس ایچ او صدر واہ کے مطابق راولپنڈی کے قریب صدر واہ میں سیکیورٹی فورسز کے کومبنگ آپریشن میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

172.16.22.9_07_20170501102147693

ہلاک دہشت گردوں کی شناخت صفت اللہ اور محمد عباس کے ناموں سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کے زیر استعمال گھر سے خودکش جیکٹ، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

172.16.22.9_07_20170501102152449
رینجرز حکام کے مطابق دہشت گردوں نے آپریشن کے دوران گھر سے اہلکاروں پر فائرنگ کی، ایس ایچ او کے مطابق بارودی مواد اور خودکش جیکٹس کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں کو موقع پر طلب کرلیا گیا ہے، جب کہ پولیس اور رینجرز نے گھر کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube