Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

تیاررہیں،موسم یوٹرن لینے والا ہے

SAMAA | - Posted: Apr 27, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 27, 2017 | Last Updated: 5 years ago

HOT WEATHER KHI PKG 10-04 RAMEEZ

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج  گرمی پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔ کراچی میں بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہے گی۔

پنجاب میں بارشوں کے بعد اب پھرگرمی زور پکڑے گی ،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں پارہ اڑتیس ، ملتان میں اُنتالیس ،فیصل آباد میں سینتیس جبکہ اسلام آباد میں درجہ حرارت تینتیس ڈگری تک جا سکتا ہے۔

سندھ کی بات کریں تو کراچی میں تو بادلوں کی آنکھ مچولی رہے گی لیکن دیگر شہروں سکھر،میرپورخاص ،شہید بینظیرآباد اور حیدر آباد ڈویژن میں موسم گرم رہے گا جبکہ گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔

سبی ، نصیرآباد اور مکران ڈویژن کے علاقے بھی گرم موسم کی لپیٹ میں رہیں گے تاہم کوئٹہ کا موسم خوشگوار رہے گا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube