Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

مردم شماری کا سامان فوج کی نگرانی میں اسلام آباد پہنچ گیا

SAMAA | - Posted: Apr 24, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 24, 2017 | Last Updated: 5 years ago

CENSUS

اسلام آباد : سیکریٹری شماریات کہتے ہیں مردم شماری کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا، غیر ملکی مبصرین نے بھی اطمینان کا اظہار کیا، پہلے مرحلے کا تمام سامان فوج کی نگرانی میں اسلام آباد پہنچ گیا، لاہور واقعے کے باوجود مردم شماری پر منفی اثر نہیں پڑا۔

چیف کمشنر مردم شماری اور سیکریٹری شماریات آصف باجوہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوگیا، مردم شماری کا سامان فوج کی نگرانی میں اسلام آباد پہنچ گیا، مردم شماری کے پہلے مرحلے ميں عوام نے تعاون کيا، غير ملکی مبصر ٹيموں نے مردم شماری پر اظہار اطمینان اور انتظامات پر تعریف کی۔

ان کا کہنا ہے کہ 80 ہزار 700 بلاکس ميں کام مکمل ہوگیا، ملکی قيادت نے مردم شماری کيلئے اچھے اقدامات کئے، مہم کے دوران لاہور، مانہسرہ ميں ناخوشگوار واقعات ہوئے، مردم شماری ميں شکايات کا بروقت ازالہ کيا گيا، لاہور واقعے کے باوجود مردم شماری پر منفی اثر نہیں پڑا۔

آصف باجوہ نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے کیچ سے مردم شماری عملے کے 8 ارکان اغوا ہوئے، اغواء ہونیوالوں میں سے 7 ارکان واپس آچکے، فاٹا کی 6 ایجنسیز میں مردم شماری کا عمل شروع ہورہا ہے، پاکستان ميں افغان پناہ گزينوں کے 24 کيمپس ہيں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube