Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

مخالفین ناکام ہوگئے، خواجہ آصف کا دعویٰ

SAMAA | - Posted: Apr 20, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 20, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : خواجہ آصف کہتے ہیں تحقیقات کیلئے تیار ہیں، نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کے خواہشمندوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم نواز شریف نااہلی سے بال بال بچ گئے، سپریم کورٹ نے کرپشن سے متعلق میگا اسکینڈل پاناما کیس کا فیصلہ سنادیا، عدالت عظمیٰ کے 2 ججز نے وزیراعظم کیخلاف جبکہ 3 نے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں، نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی ہوئی۔

وہ بولے کہ نواز شریف 2018ء تک وزیراعظم رہیں گے اور ایک بار پھر انتخابات جیت کر وزیراعظم بنیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube