Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

اورنج لائن منصوبہ کیس، حکومت سے قابل قبول حل طلب

SAMAA | - Posted: Apr 14, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Apr 14, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں لاہور اورنج لائن منصوبہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیئے ہیں کہ تاریخی ورثے کا نقصان برداشت نہیں کریں شہر کو ترقی پزیر بھی نہیں رکھ سکتے، قابل قبول حل بتایا جائے۔

اورینج لائن ٹرین کیس میں نیسپاک کے وکیل شاہد حامد نے بتایا کہ ٹرین کو مزید سیفٹی اقدامات کے بعد چلایا جائے گا، ابتدائی 12 ہفتے مکمل مانیٹرنگ ہو گی، کوئی نقصان ہواتو ٹرین روک دیں گے۔

جسٹس شیخ عظمت سعید ریمارکس دیئے تاریخی ورثہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں، شہر کی ترقی بھی نہیں روک سکتے، حکومت ایک ماہر نامزد کرے جو عدالت کو بریفنگ دے، مقدمہ میں کوئی معاونت نہیں ،قابل قبول حل پیش کیا جائے۔

حافظ سعید کے مدرسے کے ذکر پر جسٹس اعجاز افضل نے استفسار کیا کہ کیا حافظ سعید کا مدرسہ بھی تاریخی ورثہ ہے؟؟ تو کمرہ عدالت قہہقے لگ گئے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube