Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

قتل کے ملزم سے 12 سال بعد انصاف ہوگیا

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : ناقص تفتیش کے باعث جیل کاٹنے والے 2 ملزموں کو 12 سال بعد انصاف مل گیا، سپریم کورٹ نے شک کا فائدہ دیکر بری کردیا، 11 سال پہلے قتل کے ہی ایک اور ملزم کو آزاد مل گئی۔

چیچہ وطنی میں چن زیب اور صادق پر 2005ء میں ساجد عرف کالو کو قتل کرنے کا الزام تھا، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ کا سارا مقدمہ شکوک و شبہات پر مبنی ہے، پوسٹ مارٹم میں تاخیر کرکے پولیس نے مدعی کو کہانی بنانے کا موقع دیا۔

واضح رہے کہ ایف آئی آر میں ہتھوڑے سے قتل کا الزام لگایا تیا جبکہ میڈیکل رپورٹ میں قتل تیز دھار آلے سے کئے جانے کا تذکرہ تھا۔

قتل کے ایک اور ملزم خدائے داد کو 11 سال بعد ناکافی شواہد پر رہائی کا پروانہ مل گیا، ملزم پر کوئٹہ میں 2006ء میں ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube