Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

ردالفساد،بلاامتیازعلاقہ،رنگ وفرقہ جنگ جاری رکھنے کافیصلہ

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت نے ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کے تحت بلا امتیاز علاقہ، رنگ و فرقہ کارروائی جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پی ایس ایل کیلئے ہر قسم کی سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

سماء کے مطابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹںنٹ جنرل ناصر جنجوعہ، وزیر داخلہ اور وزیر خزانہ شریک ہوئے۔

 

اجلاس میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے متعلق سیکیورٹی پلان اور آپریشن ردالفساد کی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی اور دیگر اندرونی اور بیرونی امور پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

 

اجلاس میں شرکاء کی جانب سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دیں ہیں، فریقین کے اتفاق رائے سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔

 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو پرامن اور مستحکم بنانا ہے، آپریشن دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے متفقہ قومی عزم کا عکاس ہے، آپریشن ردالفساد عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔

Px06-011 ATTOCK: Oct06 - Pak Army soldiers patrolling the area during bi-elections on PP-16, Attock. ONLINE PHOTO by Ghulam Shabbir

اس موقع پر سیاسی اور عسکری قیادت متفقہ طور پر اہداف کے حصول تک آپریشن ردالفساد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، شرکاء کی جانب سے اتفاق کیا گیا کہ قومی یکجہتی اور عوامی حمایت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہایت اہم ہے، ردالفساد پورے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا نام ہے۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube