Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

کیا ریمنڈ ڈیوس کی طرح کلبھوشن کا بھی وہ ہی انجام ہوگا؟؟

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : پاکستان نے بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کلبھوشن کو بھارت کے حوالے کرنے سے صاف انکار کردیا، سینیر مشیر کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کے خلاف نہ صرف اقوام متحدہ کو ثبوت دیئے بلکہ جاسوس کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے۔

سینیٹر سحر کامران نے بھارتی گرفتار جاسوس کلبھوشن کا معاملہ پھر ایوان میں اٹھا دیا، سحر کامران کا کہنا تھا کہ31 دسمبر تک بھارتی جاسوس کیخلاف شواہد ناکافی تھے، ایوان کو بتایا جائے اب کیس میں کیا پیش رفت ہوئی؟ سینیٹر طلحہ محمود نے بھی کہا کہ کہیں ریمنڈ ڈیوس کی طرح کلبھوشن کو بھی تو واپس نہیں بھجوایا جائے گا؟؟۔

Raw Ispr Isb 29-03

بھارتی جاسوس کے معاملے پر سینیٹ میں جواب دیتے ہوئے سینیر مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے، جس پر اب مقدمہ چلے گا، کلبھوشن یادیو کیا کیا کرتا رہا، بان کی مون کو بھی سب بتا دیا۔

وزارت خارجہ کی جانب سے سینیٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کلبھوشن کے خلاف ناکافی شواہد ہیں، ڈوزیر ارسال کرنے کا مقصد دنیا کو بتانا تھا کہ بھارت پاکستان میں مداخلت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے دوران ملک بھر میں ہرفساد ختم ہوگا۔

YADAV RAW AGEND STIIL1 EX 25-03

انہوں نے ایک بار پھر واضح کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو بھارت کے حوالے نہیں کیا جائے گا۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ اس سے پاکستان کے موقف کو تقویت ملی ہے، قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کلبھوشن یادو کا نام لیں تو 50 ہزار روپے بلائنڈ فاؤنڈیشن کو دے دیں گے۔ سرتاج عزیز نے یقین دہانی کرائی کہ وزیراعظم اس پر ایوان میں ضرور جواب دیں گےاور کلبھوشن کا نام بھی لیں گے۔

Raw Ispr Isb 29-03

قبل ازیں سینیٹ کا اجلاس چئیرمین رضا ربانی کی صدارت میں شرع ہوا تو رضا ربانی نے کہا کہ حکومت ایوان کی کارروائی چلانے میں سنجیدہ نہیں، وزراء کی عدم حاضری پر چئیرمین نے ایک بار پھربرہمی کا اظہار کیا اور قائد ایوان کووزراء کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

چئرمین نے کہا کہ وزراء کی عدم حاضری پر شیخ آفتاب پر جواب دینے کا بوجھ بڑھ جاتا ہے، شیخ آفتاب نے کہا کہ وزراء فائلیں بھجوا دیتے ہیں، میں پڑھ دیتا ہوں، ان فائلوں میں کیا ہے یہ وزراء ہی بہتر بتا سکتے ہیں، بڑی تعداد میں شناختی کارڈز بلاک ہونے سے متعلق سلیم مانذوی والا کے توجہ دلاؤ نوٹس پر چئیرمین نے کارروائی مؤخر کر دی اور وزیر پارلیمانی امور کی اس حوالے سے بریفنگ سننے سے انکار کر دیا، جس کے بعد وزرا کی عدم موجودگی پر چئرمین نے بر ہمی کا اجلاس کرتے ہوئے اجلاس پیر تک ملتوی کر دیا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube