Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

فوجی عدالتیں حکومت کی ناکامی تھیں، سراج الحق

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 26, 2017 | Last Updated: 5 years ago

لاہور : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ضرب عضب ہو يا ردالفساد، کسی آپریشن کو اسلام سے نہيں جوڑنا چاہئے، فوجی عدالتيں حکومت کی ناکامی تھیں، اب قومی اتفاق رائے ہونا چاہئے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مسلح دہشت گردی کے ساتھ معاشی اور سياسی دہشت گردی کا سامنا ہے، ملک میں نظریاتی کرپشن بھی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ وہ جماعت اسلامی کے سابق اور موجودہ ارکان پارليمنٹ کو احتساب کیلئے پيش کرتے ہیں، عدالت نے بھی کہا کہ صرف سراج الحق آرٹیکل 62۔ 63 پر پورا اترتے ہيں۔

وہ بولے کہ پاناما کیس کا فیصلہ جو بھی آئے حکومت کی اخلاقی ساکھ ختم ہوگئی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube