مانسہرہ: ضلع مانسہرہ میں سیکورٹی خدشات کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کرکے ضلع کے داخلی اور خار جی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہےاور ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو غیرمعینہ مدت کےلئے بند کردیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق ہزارہ میں شناختی دستاویزات نہ رکھنے والوں کی گرفتاریاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔پولیس نے 32مشکوک افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع مانسہرہ کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔لساں نواب میں سرچ آپریشن کے دوران 32مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کوغیرمعینہ مدت کےلئے بند کردیا گیا ہے۔ ایجنسی/ سماء