Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

پولیس کا آلہ کار ایم کیو ایم لندن کا سہولت کار نکلا،اسلحہ برآمد

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2017 | Last Updated: 5 years ago

کراچی : نیو کراچی سے ایم کیو ایم لندن کا سہولت کار پولیس اہلکار گرفتار کرلیا گیا،ملزم سے ایس ایم جی سمیت بڑي تعداد ميں اسلحہ برآمد ہوا، ملزم اہلکار پر سابق سیکٹر انچارج عمران شیخ کی ہدایت پر ہتھیار چھپانے کا الزام  عائد ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق قانون نافذ کرنے والوں نے نیو کراچی سے اسلحے کا بڑا زخیرہ پکڑ لیا، پولیس  اہلکارعاطف معراج کو ایم کیوایم لندن کے عمران شیخ نے اسلحہ چھپانے کیلئے دیا تھا۔

قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسٹیٹ ایجنٹ ۔ مالک مکان سہولت کار جاوید اور پولیس اہلکارعاطف معراج کو گرفتار کرلیا ہے۔ عاطف معراج دوہزار گیارہ میں سیاسی کوٹے پر پولیس میں بھرتی ہوا تھا۔

برآمد ہونے والے اسلحے میں سات رائفل، ايک نائن ايم ايم، آٹھ تيس بورپستول، جي تھري رائفل کے سات ميگزين، تيس بور کے دس ميگزين اور سيکڑوں گولياں شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، عمران شیخ اس وقت بھی سیاسی جماعت کا سیکٹر ممبر ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube