Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

عمارت کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2017 | Last Updated: 5 years ago

جھنگ : جھنگ میں زیر تعمیر عمرات کی چھت گر گئی، 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جھنگ کے علاقے ایوب چوک کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت گر گئی، واقعے کے وقت کئی افراد کام میں مصروف تھے، ملبے تلے دب کر 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ملبے سے 3 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں  جبکہ اب بھی 4 افراد دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے امدادی کام جاری ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube