راولپنڈی : کورکمانڈر راولپنڈی کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی کی زیرصدارت اہم اجلاس میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں سرچ اور کومبنگ آپریشن بڑھایا دیا گیا، اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی ۔ سماء