راول پنڈی : افغانستان میں بیٹھے دہشت گردوں کے ہاتھوں ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی پر افغان سفیر کو جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) طلب کرکے شدید احتجاج اور افغان سرزمین پر چھے بیٹھے 76 دہشت گردوں کو فہرست تھما دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری تازہ اطلاعات کے مطابق افغانستان میں چھپے بیٹھے دہشتگردوں کے ہاتھوں ملک بھر میں دہشت گردی پر پاک فوج کی جانب سے افغان سفیر عمر ذاخیل وال کو جی ایچ کیو طلب کیا گیا۔
Afg Embassy officials called in GHQ. Given list of 76 Ts hiding in Afg. Asked to take immediate action / be handed over to Pakistan.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) 17 February 2017
ترجمان کے مطابق افغان سفیر کو جی ایچ کیو طلب کرکے دہشت گردی میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور جانی نقصان پر شدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان کی جانب سے صاف صاف بول دیا گیا ہے کہ افغانستان ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے اور اگر کابل ایکشن نہیں لے سکتا تو پاکستان کے حوالے کرے۔
ترجمان کے مطابق افغان سفیر کی جی ایچ کیو آمد پر 76 انتہائی مطلوب دہشت گرد جو افغانستان میں موجود ہیں، ان کی فہرست افغان سفیر کے حوالے کی گئی۔
پاک فوج کے ترجمان کے پاکستان کی جانب سے متعلقہ 76 دہشت گردوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سماء