اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حیات آباد پشاور میں دھماکے کی مذمت کی اور واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
بدھ کو جاری بیان میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے قیمتی جانی ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔
وزیر داخلہ نے مہمند ایجنسی دھماکے کی بھی مذمت کی اور جابحق ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کی۔ سماء