راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لاہور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مال روڈ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی پُرزور مذمت کی ہے۔
جنرل قمرجاوید باجوہ نے دھماکے کے نتیجے ہونے والے انسانی ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقامی کمانڈر،انٹیلیجنس اداروں کو سول انتظامیہ کی مدد کرنے کی ہدایت بھی کردی ۔
دوسری جانب پاک فوج کے دستے نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے امدادی سرگرمیاں کا آغاز کردیا ہے۔ سماء