Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

سیاست کرنا غیرسنجیدہ لوگوں کا کام نہیں

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2017 | Last Updated: 5 years ago

صوابی: مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق نے کہا ہے کہ تلاشی لینےوالوں کااحتساب ہوناشروع ہوا تو چیخیں نکل گئیں۔

صوابی میں خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ صوابی والوں نے باری باری سب کوآزمالیاہے، صوابی میں منتخب ارکان جیت کےبعدواپس نہیں آئے۔

سعدرفیق نے کہا کہ میں سب سے بڑا شہرکراچی مقتل بناہواتھا،دنیاکہہ رہی تھی پاکستان 2018میں دیوالیہ ہوجائےگا، 2013 میں بلوچستان میں پاکستان کاپرچم لہرانہیں سکتاتھا، سعدرفیق نے کہا کہ سی پیک پورے ملک کی خوشحالی کامنصوبہ ہے،ملک کی ترقی پرکسی کےپیٹ میں درد ہوتا ہے؟ ۔

سعدرفیق نے کہا کہ عمران خان آپ پشاورکےچوہےتونہیں مارسکے، کہتےہیں تلاشی دو،خودتواحستاب نہیں کرواتے،خیبرپختونخوامیں100کروڑدرخت کہاں گئے؟ سیاست کرناغیرسنجیدہ لوگوں کاکام نہیں ہے، فضل الرحمان کی بات مان لیتےتوآج خیبرپختونخواکاحال یہ نہ ہوتا۔۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ کوملکی ترقی پرخوشی کیوں نہیں ہوتی؟کرپشن کی باتیں کرنےوالےخیبربینک لوٹ کر کھا گئے، ہیرومحبت لیتاہے، سیاستدان عوام سے محبت کرتاہے،تلاشی لینے والوں کااحتساب ہوناشروع ہواتوچیخیں نکل گئیں۔

خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ 12 سے14ہزارلوگ ملک کویرغمال بناناچاہتےتھے،عمران خان آپ تیسرےجھوٹ کی تیاری کررہےہیں،جھوٹ بولنےسےپاکستان کےووٹرزکوگمراہ نہیں کیاجاسکتا، ووٹرزگالی والےکونہیں کام کرنےوالےکوووٹ دیں گے،سنگل سیٹرسگارپیتاجائے،ووٹ ملےیانہ ملے،کچھ لوگ ٹی وی اسکرین پربیٹھ کردن رات جھوٹ بولتےہیٕں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube