شیخوپورہ : وزيراعظم نوازشريف کا کہنا ہے کہ عوام محنت کا پھل کھا رہے ہيں، جب سب اچھا ہوگا تو وزيراعظم فيتے نہيں کاٹے گا توکيا کرے گا، پاکستان ميں لگنے والےمنصوبوں سےسب مستفيد ہوں گے۔شيخوپورہ ميں بکھي پاور پلانٹ کے دورے کے موقع پر تقريب سے خطاب ميں انہوں نے مخالفين کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملکي ترقي ميں آپ بھي اپنا حصہ ڈالو اور سازشيں کرنا چھوڑ دو۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب سب اچھا ہوگا تو وزیر اعظم فیتے نہیں کاٹے گا تو کیا کرے، عوام محنت کا پھل کھارہے ہیں، اللہ کا شکر ادا کریں، آپ بھی اپنا حصہ ڈالو، ملک کے خلاف سازشیں چھوڑ دو، وزیراعظم نے مخالفین کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ابھی آپ برداشت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تيرہ ميں پاکستان شديد بدحال تھا، ہم نے ملک ميں موٹر ويز بنائيں ، ايکسپريس ويز بنائے، دہشت گردي سے نجات کیلئے اقدامات کيے۔ سماء