لاہور : قمر زمان کائرہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی سیاسی کلچر کو پروان چڑھا رہی ہے لیکن تشدد کے نام پر کسی کو مسلط نہیں ہونے دیں گے، ہم گلو بٹ طریقوں کو الٹ کر رکھ دیں گے، احتجاج سے باز آئیں گے نہ مخالفین کو بے نقاب کرنے سے رکیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہارون آباد ميں پيپلز پارٹی کارکنوں پر فائرنگ سفاکانہ اقدام ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے گئے تو ملک گير احتجاج کريں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ الو بٹوں اور گلو بٹوں کی پاليسی نہيں چلنے ديں گے، ہارون آباد واقعہ دو فریقین کی لڑائی نہیں تھی، جعلی پرچوں کیخلاف احتجاج تھا، حکمران ریاستی مشینری کو استعمال کرکے فساد کررہے ہيں۔
پی پی پی رہنماء مزید بولے کہ ملزمان گرفتار نہ کئے گئے تو ملک گير احتجاج کريں گے۔
اس موقع پر پيپلز پارٹی کے رہنماء چودھری منظور کا کہنا تھا نون ليگ خون ليگ بن چکی ہے اور انڈر 19 کے افسران کے ذريعے صوبہ چلايا جارہا ہے۔ سماء