Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

جن پہ تکیہ تھاوہی ہوادینےلگے،چوری کی واردات میں گارڈملوث

SAMAA | - Posted: Feb 7, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 7, 2017 | Last Updated: 5 years ago

 

راول پنڈی: جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے،راولپنڈی میں نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ راتوں رات لاکر توڑ کر لاکھوں روپے کی نقدی اور زیورات لے اڑا۔

چوہڑ چوک راولپنڈی میں واقع نجی بینک کولوٹنے کوئی باہر سے نہیں آیا بلکہ  اپنے ہی سیکیورٹی گارڈ نے ہاتھ دکھایا۔اس گھرکوآگ لگ گئی گھر کے چراغ سے،شرافت نامی سیکیورٹی گارڈ کودو ماہ قبل نوکری پررکھا گیا تھا۔ شرافت نے راتوں رات بینک کے لاکرتوڑ کرنقدی اور زیورات سمیٹے اور شرافت سے چلتا بنا۔ملزم کا تعلق سوات سے ہے۔راولپنڈی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ڈی پی اوسوات سے رابطہ کرلیا ہے۔ پولیس کی دو ٹیمیں بھی سوات روانہ کردی گئیں۔

کرائم سین یونٹ نے موقعے سے شواہد اکٹھے کرلیے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube