Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پختونخواحکومت نے پاکستان کیلئے مثال قائم کردی

SAMAA | - Posted: Feb 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 3, 2017 | Last Updated: 5 years ago

پشاور:عمران خان نے کہا ہے کہ میرٹ کے بغیر کوئی ادارہ کامیاب نہیں ہوتا ہے پختونخواحکومت نے پاکستان کیلئےمثال قائم کردی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے صحت کانفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخواکاریونیو93فیصدوفاق سےآتاہے، 51 فيصد آبادي کیلئے صحت کارڈ انقلابي اقدام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی نےہیلتھ کارڈ کا پہلےنہیں سوچا تھا،انصاف ہیلتھ کارڈ بہت بڑی خدمت ہے،میرٹ نہ ہونے کے سبب سرکاری اسپتال پیچھے چلے گئے،اگلے سال اس سروس کوپورے صوبےمیں پھیلادیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پختونخواحکومت نے پاکستان کیلئےمثال قائم کردی،بیماری گھروں کو مقروض کردیتی ہے،پرویزخٹک نےجوبولا سچ بولا،پرویزخٹک کی تقریرپرڈاکٹرزناراض ہوگئےہوں گے۔

کسی نےہیلتھ کارڈکاپہلےنہیں سوچاتھا،انصاف ہیلتھ کارڈبہت بڑی خدمت ہے،ہوسکتاہےہم اگلےسال ہم مرکزمیں ہوں،انسانیت کی خدمت کاارادہ کریں تواللہ مددکرتاہے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک کی تقریر کے دوران لائٹ چلی گئی ، اندھيراچھاتے ہی ہال میں گو نواز گو کے نعرے لگنے لگے ۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube