اسلام آباد : امریکی ویزا پالیسی پر پاکستان کا خوشگوار ردعمل بھی آگیا، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں موجودہ دور میں اوپن پالیسی وقت کا تقاضا ہے۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی سے متعلق واضح پالیسی کے اعلان پر پاکستان کا بھی رد عمل آگیا، سماء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں موجودہ دور میں اوپن پالیسی وقت کا تقاضہ ہے، تحفظ کا طریقہ یہی ہے کہ تمام ممالک سے تعلق رکھیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں بہترین کیلئے تمام ممالک سے تعلق رکھنا ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کیلئے ویزے سے متعلق اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کوئی خاص ہدایت موصول نہیں ہوئی، گزشتہ پالیسی پر ہی عملدرآمد کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 مسلم ممالک ایران، شام، لیبیا، مصر، یمن، صومالیہ اور سوڈان کے شہریوں پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ سماء