کوئٹہ : بلوچستان کی سرحد کے قریب خفیہ اطلاعات پر پاک فوج کے آپریشن کے دوران کالعدم طالبان کی فائرنگ سے ایک میجر ، ایک کیپٹن اور ایک لانس نائیک زخمی ہوگئے، جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب ٹی ٹی پی کا دہشت گرد مار گیا۔ سماء
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کی جانب سے جاری ہنگامی پیغام میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے کلاچی کے لونی جنگل میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمی ہونے والوں میں ایک میجر عباس، ایک کیپٹن عمر اور ایک لانس نائیک عدنان شامل ہیں، زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے آپریشن کے دوران 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر مزید دہشتگردوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق جوابی کارروائی کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نورنگ گروپ سے منسلک ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ آپریشن کا مقام کلاچی سے آٹھ کلو میڑ دور ہے، جہاں سیکیورٹی فورسز اپنے معمول کے سرچنگ آپریشن میں مصروف تھیں۔ سماء