Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

طیبہ تشدد کیس،خرم علی اور ماہین ظفر کی ضمانت میں توسیع

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : کمسن ملازمہ طیبہ کے کیس میں نامزد مجرم جج خرم اور اہلیہ ماہین ظفر کی ضمانت میں دس فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

سماء کے مطابق  کم سن ملازمہ طیبہ تشدد کیس میں نامزد جج خرم علی اور اہلیہ ماہین ظفر کی دس فروری تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

طیبہ تشدد کیس کی سماعت آج ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد راجہ آصف محمود کی عدالت میں ہوئی، کیس کے اہم ملزم راجا خرم علی عبوری ضمانت کے لیے عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف محمود کی طرف سے سوال کیا گیا کہ طیبہ کوعدالت میں کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

TAYYABA CASE 0800 ISB 11-01

ملزم کے وکیل کا کہنا ہے کہ طیبہ ابھی ریاست کی تحویل میں ہے، ابھی تک سپریم کورٹ نے بچی کی کسٹڈی نہیں دی۔ جج کی جانب سے سوال کیا گیا کہ طیبہ کے والدین کی جانب سے بھی کوئی کیوں پیش نہیں ہوا، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر والدین اور طیبہ کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube