مالاکنڈ : مالاکنڈ ٹاپ پر دو مسافر وين کھائي ميں گرگئيں۔ حادثے ميں گيارہ افراد جاں بحق اور پانچ زخمي ہوگئے، جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور یک بچہ بھی شامل۔سماء کے مطابق مالا کنڈ ٹاپ پر دو مسافر وین کھائی میں جاگریں، حادثے میں گیارہ افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق ایک وین مالا کنڈ سے بٹ خیلہ اور دوسری پشاور سے مالا کنڈ جارہي تھي کہ موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں پانچ خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ سماء