Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

آئندہ24گھنٹوں میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2017 | Last Updated: 5 years ago

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک بھر میں سرد اور خشک موسم کی پیشگوئی کی ہے۔

ملک کے اکثر علاقوں میں سرد اور خشک موسم نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے بیشتر  علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا،گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑے گی، گزشتہ چوبیس گھنٹے میں اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا، تاہم مالاکنڈ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

مالم جبہ میں دو انچ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ اسکردو منفی بارہ ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا سرد ترین علاقہ رہا۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube