پشاور : خيبرپختونخوا اسمبلی پاکستان کی پہلی ڈيجيٹل اسمبلی تو بن گئی، مگر ارکان پريشان ہوگئے۔
خيبرپختونخوا اسمبلی بن گئی ملک کی پہلی ڈيجيٹل اسمبلی کا تمام ريکارڈ کمپيوٹرائزڈ ہوگیا۔ قانون سازی کی دستاويز ديکھنی ہوں، قرار داد، تحاريک يا کچھ اور تمام ريکارڈ کمپيوٹر پر موجود ہے۔
اسمبلی انتظاميہ نے حال ہی ميں دستاويزات کی تقسيم روک دی تو بيشتر اراکين کی پريشانی بڑھ گئی، کمپيوٹر سامنے ہونے کے باوجود استعمال سے نابلد پائے گئے۔
حکومتی ترجمان کہتے ہيں 10 ماہ کے دوران اراکين کو تربيت بھی دی گئی ہے ليکن سمجھنے ميں کچھ وقت لگے گا۔ 7 کروڑ روپے کے اس منصوبے کا مقصد چھپائی کے اخراجات کم کرنا ہے۔
ڈييجيٹل اسمبلی نوجوان اراکين کیلئے فائندہ مند ليکن سينئر اراکين کیلئے کوفت کا باعث بنی ہوئی ہے۔ سماء