اسلام آباد : ناصرجنجوعہ نے کہا ہے کہ آپریشن راہ حق کے بعد نئے قوانین کی ضرورت محسوس ہوئی ہے۔
مشیرقومی سلامتی ناصرجنجوعہ کا کہنا تھا کہ آپریشن راہ حق کےبعدنئےقوانین کی ضرورت محسوس ہوئی،انسانی حقوق کےقوانین جنگ کےوقت بھی تحفظ فراہم کرتےہیں۔
ناصرجنجوعہ نے کہا کہ ہمیں اپنے لوگوں کا تحفظ کرنا ہے،دہشتگردوں کوسزائیں دینےکیلئےقوانین کی ضرورت ہے،عالمی قوانین ہوں یانہ ہوں اپنےلوگوں کےساتھ اچھاسلوک ہی رکھتےہیں۔
ان کا کہناتھا کہ ایسا سلوک نہیں کرسکتے جو قابل قبول نہ ہو، سوات آپریشن میں فوج طاقت استعمال کرنےکےلیےنہیں گئی تھی۔ سماء