اسلام آباد: دھوپ کا کھیل ختم ہوگیا۔ موسم کی پچ پر بارش کا چار روزہ ٹیسٹ میچ شروع ہوگیا ہے۔ اس دوران ملک کے کئی علاقوں میں بارش اور برفباری ہوگی۔
سردی نے آنے میں دیر تو لگائی لیکن جانے کی اسے کوئی جلدی نہیں۔بادل ٹیسٹ میچ کے لیےآستینیں چڑھا کر میدان میں کود پڑے۔ڈی جی میٹ نے موسم کا سارا گیم پلان بتادیا۔ ڈی جی میٹ غلام رسول کاکہناتھاکہ ایک نیا ویدرسسٹم اس وقت پاکستان میں بارشوں کا باعث بن رہا ہے۔آج سے اس کا آغاز ہوچکا ہے اور اگلے تین چار روز تک پاکستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا باعث بنے گا۔
کراچی والے بھی سردی کا مزہ چکھنے کے لیے تیار رہیں۔ معمول سے زیادہ ٹھنڈ کا بندوبست بھی غیرمعمولی کرنا ہوگا۔
بارش اور برفباری کے اس میچ سے آپ بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں لیکن گرم کپڑوں پہننا لازمی ہوگا۔ سماء