Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ٹرک کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر، تین بھائی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Jan 23, 2017 | Last Updated: 5 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 23, 2017 | Last Updated: 5 years ago

517914-train-bike-accident
مظفر گڑھ : مظفر گڑھ میں تیز روفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس سے موٹر سائیکل سوار تین بھائی موقع پر جاں بحق، جب کہ بہن زخمی ہوگئیں۔

سماء کے مطابق مظفر گڑھ میں ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجہ میں تین افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق حادثہ مظفرگڑھ کے نواحی قصبہ گجرات میں ہیڈ کالو کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری، جس کے نتیجہ میں 3 بھائی موقع پر جاں بحق اور بہن زخمی ہوگئی۔

پو لیس کے مطابق ضروری کارروائی کیلئے جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ اسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube