Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

عمران خان کا پرویزخٹک کو سیلوٹ اورمشورہ

SAMAA | - Posted: Nov 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Nov 1, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Pervez Khatak CPEC Pkg 10-02

اسلام آباد: بنی گالا پہنچنے کی کوشش پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرويزخٹک کوخراج تحسين پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوابی جائيں اور آرام کريں،تازہ دم ہوں۔

کپتان نے برہان انٹرچینج پر پولیس کی بدترین شیلنگ کے بعد پرویز خٹک کو قافلے سمیت حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے واپس صوابی جانے کا کہا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کپتان نے بنی گالہ پہنچنے کی کوششوں پر پرویزخٹک کو سلام کرتے ہوئے کہا کہ برہان انٹر چینج سے سب قافلے والے واپس صوابی پہنچیں، کچھ دیر آرام کرنے کے بعد تازہ دم ہو کر دوبارہ بنی گالہ اسلام آباد کی جانب بڑھیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube