Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

گورنر راج لگے گا یا نہیں، اسحاق ڈار نے بتادیا

SAMAA | - Posted: Oct 31, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 31, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگنے یا نہ لگنے سے متعلق بتادیا۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کا کوئی ارادہ نہیں، حکومت اپنا یہ آئینی اختیار استعمال نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک اور ان کے قافلے کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، ہارون آباد پل پر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں صبح سے آنکھ مچولی جاری ہے، کبھی پولیس آگے بڑھتی ہے تو کبھی احتجاجی کارکنان رکاوٹیں توڑنے کی کوشش کرتی ہے۔  کارکنان پتھراؤ کرتے ہیں جبکہ پولیس انہیں روکنے کیلئے آنسو گیس کے شیل فائر کررہی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube