کراچی: ایم کیوایم پاکستان نے بھی صوبے کی باقاعدہ تحریک کی دھمکی دے دی۔ جنرل ورکرز اجلاس میں رہنماؤں نےکہاکہ احساس محرومی ختم نہ ہوئی تو نئے صوبے کی تحریک چلےگی۔
ایم کیوایم پاکستان کےملک میں بڑے جلسےسے پہلےبڑےکنونشن جاری ہیں۔ کارکنوں کو متحرک کرنے کیلئے متحدہ پاکستان کاجنرل ورکرز اجلاس ہوا۔ لیاقت آباد میں عہدیداروں سے خطاب میں ڈاکٹرفاروق ستار نےکہاکہ احساس محرومی ختم نہ ہوئی تو صوبے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔اب صوبے کی تحریک چلے گی تو انجام تک پہنچے گی۔
ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے بھی اس موقف کی دوٹوک حمایت کردی۔ایم کیوایم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سندھ میں کوٹہ سسٹم نافذ کر کے شہری علاقوں کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ سماء