Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پی ٹی آئی کا کارکنوں کی گرفتاری پر اسلام آباد، لاہور میں احتجاج

SAMAA | - Posted: Oct 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 28, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد/لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اپنی ساتھیوں کی گرفتاری پر کشمیر ہائی وے اور لاہور میں لبرٹی چوک پر احتجاج شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے کشمیر ہائی وے کو جی الیون کے نزدیک ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا ہے۔ کارکنوں کا مطالبہ ہے کہ گرفتار ساتھیوں کو رہا کیا جائے۔

دوسری جانب کارکنوں کی گرفتاریوں پر پی ٹی آئی کا لبرٹی چوک میں سڑک بلاک کرکے احتجاج جاری ہے، جبکہ احتجاج کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

احتجاج میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے گئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، تنگ نہ کیا جائے۔

تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کراچی میں شارع فیصل پر بھی شروع کیا گیا تھا جوکہ اب اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ پولیس نے ٹریک کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube