Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

پسند کی شادی کا ہولناک انجام

SAMAA | - Posted: Oct 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 27, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی : کراچی میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون قتل کردئیے گئے، جرگے کے فیصلے پر گھناؤنی واردات کرنیوالے بھائی اور رشتہ دار پولیس کی پکڑ میں آگئے تاہم مقتولہ کا سابق شوہر فرار ہو گیا، جرگے کے 6 افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

شوہر سے طلاق لے کر دوسری شادی کرنے کا جرم کراچی میں جرگے کے حکم پر غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کردیا گیا، 10 برس بعد طلاق لے کر خاتون نے دوسری شادی کی تھی، قتل مقتولہ کے بھائی اور سابق شوہر نے کیا، قتل کے بعد عرفانہ اور عصمت کو خاموشی سے دفنادیا گیا۔

کراچی شہر میں دور جاہلیت کی ایک اور مثال، مرد اور خاتون غیرت کے نام پر قتل کردیئے گئے، قاتل کوئی اور نہیں خاتون کے بھائی اور سابقہ شوہر تھے جنہوں نے شاہ لطیف ٹاؤن میں جرگے کے فیصلے پر 24 اکتوبر کی رات عصمت اور عرفانہ کی جان لے لی۔

والدین اور جرگے کے ارکان نے مقتولین کو ظفر ٹاؤن میں دفنا بھی دیا، پولیس کے مطابق عرفانہ کی شادی 10 برس پہلے ہوچکی تھی مگر وہ عصمت کیساتھ بھاگ کر زندگی گزار رہی تھی۔

ایک سوال پر ایس ایس پی نے کہا سب کو پسند کی شادی کا حق ہے۔ دُہرے قتل کی اِس گھناؤنی واردات کا آئی جی سندھ نے نوٹس لیا، تمام شواہد جمع کئے جارہے ہیں، مقتولین کی قبرکشائی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے جرگے کے 6 ارکان کو بھی حراست میں لے لیا، مقتولہ کے ملزم بھائی کا کہنا ہے کہ ہم نے کہا معاف کرتے ہیں جرگے نے  منع کردیا، ہمارے ساتھ 2 لوگ اور تھے، میں نے پاؤں پکڑا اور دیگر نے گلے دبائے۔

مقتولہ کے ماموں کا کہنا ہے کہ میرے اوپر جرگے نے بہت دباؤ ڈالا، میں نے منع کردیا تھا کہ ہمارے گھر میں کسی کو مت مارو، میں مجبور ہو کر گھر سے باہر چلا گیا تھا، واپس آیا تو بھانجی اور اس کے شوہر کو مار دیا گیا تھا۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube