Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  16

کیپٹن صفدر نے عمران خان کو ایجنٹ قرار دے دیا

SAMAA | - Posted: Oct 26, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 26, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد : کیپٹن صفدر کہتے ہیں دھرنے والوں کا اصل نشانہ نواز شریف نہیں گوادر بندرگاہ ہے، یہودیوں کے ایجنٹ نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، ایک پائی کرپشن ثابت ہوجائے تو سزا بھگتنے کیلئے تیار ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن محمد صفدر نے عمران خان کو یہودیوں کا ایجنٹ قرار دے دیا، بولے کہ احتجاج کا اصل نشانہ نواز شریف نہیں گوادر بندرگاہ ہے، یہ لوگ نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، نواز شریف 2018ء تک وزیراعظم رہیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ایک پائی کرپشن ثابت ہو تو سزا بھگتنے کو تیار ہیں، لوگوں کی ماؤں بیٹیوں کے نام عزت سے لینا چاہئیں، ان کی بھی ایک بیٹی ہے، جو پاکستان آسکتی ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube