Thursday, May 19, 2022  | 1443  شوّال  17

بھارتی بےشرمی جاری،دوپاکستانی شہری شہید،7زخمی

SAMAA | - Posted: Oct 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد: بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پرسيز فائر کي پھر خلاف ورزی کردی۔ بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے معصوم بچی سمیت دو افراد شہید جبکہ سات زخمی ہو گئے۔

بزدل دشمن تمام حدیں پارکرگیا۔ ہر محاذ پرجگ ہنسائی کے بعد بھی بھارت باز نہیں آیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری پر ہرپال، پکھلیاں اور چارواہ سيکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔

LOC_2

بھارتی فوج کی فائرنگ سے گاؤں جنگلورا ميں محمد لطيف  اور ڈيڑھ سالہ بچي ہانيہ شہيد جبکہ سات افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سي ايم ايچ سيالکوٹ منتقل کردیاگیا۔

بھارتی فوج کی فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے پوری رات جاری رہا۔ پنجاب رینجرزکے بہادردستے نے بھرپور جواب دے کر دشمن کی توپیں خاموش کرادیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube