Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

پی ٹی آئی نے تیاری پکڑی لی

SAMAA | - Posted: Oct 23, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 23, 2016 | Last Updated: 6 years ago

Pti Jalsa Imran Arrive Stage Lhr 30-09

اسلام آباد: تحریک انصاف نے اسلام آباد لاک ڈاؤن کیلئے نقشہ تیار کر لیا ہے۔

اسلام آباد لاک ڈاؤن کے لیے تحریک انصاف کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔تحریک انصاف نےاسلام آباد لاک ڈاؤن کیلئے نقشہ تیارکرلیاہے۔تحریک انصاف کے رہنماءعثمان ڈاراورجہانگیرترين کی مشاورت

سے اس بات کا فیصلہ ہوگیا ہے کہ کون سا مقام بند کرنا ہے۔ شہر کےداخلی اور خارجی راستوں پر تحریک انصاف کے کارکنان موجود ہوں گے۔تحریک انصاف نے ابتدائی طورپر شہر کے آٹھ مقامات بند کرنے کا فیصلہ کیاہے۔تاہم اس کی حتمی منظوری عمران خان دیں گے۔

تحریک انصاف کے سینئر رہنماء جہانگیر ترین کاکہنا تھاکہ وکلاء ونگ کو متحرک کر دیاگیاہے۔جہانگیرترین نے مزید بتایا کہ کسی بھی گرفتاری کی صورت میں وکلاء متحرک ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube