اسلام آباد: مشن لاک ڈاؤن اسلام آباد وفاقی پولیس کی بھی صف بندی مکمل ہوچکی ہے۔ کھلاڑیوں کے مقابلے کیلئے عمر کی نصف سنچری کرنے والا کوئی بھی اہلکار میدان میں نہ اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔
اسلام آباد میں کسی بھی ہنگامہ آرائی اور مظاہرین سے نمٹنے کیلیے وفاقی پولیس کے ہزاروں اہلکاروں کو تربیت دے دی گئی ۔اس مقصدکےلیے46 کروڑروپےسے زائد کے فنڈز بھی حکومت سے مانگ لیے گئے ۔تاہم معرکہ 2 نومبرکےلیے میدان میں اتارنے کیلیے اہلکاروں کی چھانٹی کی جائے گی۔
اسلام آباد پولیس میں مشن لاک ڈاؤن اسلام آباد والوں سے نمٹنے کیلیےعمر کی ففٹی کرنے والے ان فٹ قراردیئے گئےہیں۔ آئی جی نے نوجوان اور صحت مند اہلکارون کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد بندش کی خواہش رکھنے والوں کا سامنا 50 برس سے کم عمر کے چست اہلکار ہی کریں گے۔بزرگ اہلکاروں کو ریڈ زون کے میدان سے دور رکھنے کےلیے صرف تھانوں،ناکوں اور پٹرولنگ تک محدود رکھا جائے گا۔ سماء