اسلام آباد:عمران خان نے فنڈریزنگ کےلئےویڈیوپیغام میں کہاہےکہ پاکستان کیلئےفیصلہ کن وقت آگیاہے۔
سماء کوموصول ہونے والے ویڈیو پیغام میں چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہاہےکہ کارکن احتجاجی تحریک کیلئےچندہ دیں۔یہ چندہ دھرنےپرخرچ کیاجائےگا۔عمران خان نے اپیل کی کہ ہرکارکن کم ازکم100روپےچندہ جمع کرائے۔
انھوں نے کہاکہ نوازشریف استعفیٰ دیں یااحتساب کیلئےپیش ہوں۔ان کا مزید کہناتھاکہ وقت آگیاہےکہ کرپٹ مافیا اور کرپشن بچانےوالوں کے خلاف نکلیں۔ انھوں نے کہاکہ اگر ایک دفعہ احتساب کا عمل شروع ہوجائے تو ملک سے کرپشن کا ناسورختم کردیں گے۔ سماء