Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

سیرل المیڈا کی خبر،چوہدری نثار سے ڈان ایڈیٹر کی ملاقات

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago

cyril-almeida--647_101216022411
اسلام آباد : وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے ملاقات کی ، ملاقات میں قومی سلامتی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور حکومت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے ہفتہ کو پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں قومی سلامتی کے حوالے سے روزنامہ ڈان کی خبر اور اس حوالے سے حکومت کی جانب سے کی جانے والی انکوائری کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ انکوائری کا مقصد مذکورہ رپورٹ کے تمام پہلوؤں اور محرکات کو بے نقاب کر ناہے، معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ظفر عباس نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی معاملات پر ڈان ملکی مفاد کا تحفظ اور ذمہ دارانہ کردار اداکرتا رہے گا، ایڈیٹر ڈان کی طرف سے معاملے کی انکوائری میں تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube