Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  17

پاک بحریہ کےسربراہ کادشمن کوسخت پیغام

SAMAA | - Posted: Oct 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کاکول: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نےکہاہےکہ  پاکستان اہم دورسے گزررہا ہے۔ دشمن پرواضح ہونا چاہيئے کہ پاکستان کي حفاظت کيلئے ہرحد تک جائيں گے۔

کاکول ميں پينتيس ويں پي ايم اے گريجويٹ کورس کي شاندارپاسنگ آؤٹ پريڈہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ تھے۔انھوں نےبہترین کارکردگی کےحامل کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کیےگئے۔اس کورس میں چھبيس پاس آؤٹ کيڈٹس کا تعلق سعودي عرب اور ليبيا سے ہے۔

PMA Passing Out Parade Ptv 15-101

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ذکاءاللہ نے خطاب ميں کہاکہ یہ تقريب پاک فوج کی شاندارروایات کی عکاس ہے۔ دوست ممالک کےکیڈٹس کی شمولیت بھی باعث فخرہے۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان قومي عزم کا اظہار ہيں۔ ملک سےدہشت گردی،انتہاپسندی ختم کرکےدم لیں گے۔

PMA Passing Out Parade Ptv 15-105

مقبوضہ کشمیرکےمتعلق پاک بحریہ کے سربراہ کاکہناتھاکہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم جاری ہیں۔جھوٹی کہانیوں سےمسئلہ کشمیرسےتوجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔ جارحیت کی صورت میں خودمختاری کاقیمت پردفاع کریں گے۔  سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube