Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

ایم کیو ایم پاکستان کے مزید رہنماؤں کی چھٹی

SAMAA | - Posted: Oct 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 13, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی: ایم کیوایم پاکستان اور لندن میں کھینچا تانی بڑھ گئی۔ فاروق ستار کے بعد ایم کیو ایم لندن نے عامر خان، خواجہ اظہارالحسن، فیصل سبزواری اور کشور زہرہ کو بھی بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا۔ ذمے داروں اور کارکنوں کو کوئی تعلق نہ رکھنے کی ہدایت دے دی گئی۔

لندن سے جاری بیان کے مطابق ایم کیوایم کے سینئرارکان کا اجلاس  کنوینر ندیم نصرت کی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں کیے گئے متفقہ فیصلے کے تحت۔تنظیمی نظم و ضبط کی سنگین خلاف ورزی پرعامر خان، خواجہ اظہار،فیصل سبزواری اور کشور زہرہ کو بنیادی رکنیت سے خارج کر دیا گیا۔

اجلاس میں ایم کیوایم کے ذمے داروں اورکارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ تنظیمی نظم و ضبط کی پابندی کریں اور خارج کیے جانے والے افراد سے کسی قسم کا تعلق نہ رکھیں۔ ایم کیوایم لندن کے اس فیصلے کی بانی قائد کی جانب سے توثیق کر دی گئی۔

اس سے پہلے ایم کیوایم لندن کی جانب سےڈاکٹر فاروق ستار کی بنیادی رکنیت بھی خارج کی جا چکی ہے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر فاروق ستارواضح کر چکے ہیں کہ ان کا ایم کیوایم لندن سےکوئی لینا دینا نہیں ہے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube