Tuesday, May 17, 2022  | 1443  شوّال  15

کراچی؛ ٹارگٹ کلرز کی برقعہ پہن کر کارروائی، نوجوان ہلاک

SAMAA | - Posted: Oct 11, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 11, 2016 | Last Updated: 6 years ago

کراچی: شہر قائد میں ٹارگٹ کلرز نے ڈبل سواری پر پابندی کا توڑ نکالتے ہوئے برقعہ پہن کر کارروائی کی اور ایک نوجوان کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن پندرہ نمبر گراؤنڈ میں برقعہ پہنے ٹارگٹ کلرز نے ایک نوجوان کو قتل کردیا جسکی شناخت کاشف کے نام سے ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایک موٹر سائیکل پر دو افراد سوار تھے جس میں سے ایک نے برقعہ پہنا ہوا تھا۔ فائرنگ کے بعد آصف کی لاش کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مقتول کاشف کا بھائی آصف ایم کیو ایم کا سابق کارکن ہے، تاہم قتل کی اصل وجہ سامنے نہیں آسکی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube