Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پاکستان سے سعودی شہری ڈی پورٹ، ایئر لائنز پر جرمانہ

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago

3

اسلام آباد : پاکستان نے غیر معیاری سفری دستاویز پر سعودی شہری کو ڈی پورٹ کردیا، فارس حسن محمد کو لانیوالی ایئرلائن پر بھی 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نے معیاری ویزا کے بغیر پاکستان آنیوالے سعودی شہری فارس حسن محمد کو ڈی پورٹ کیا جبکہ سعودی شہری کو پاکستان لانے والی ایئر لائن کو 5 لاکھ جرمانہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق ایمریٹس ایئر لائنز معیاری ویزا کے بغیر سعودی شہری فارس حسن محمد جس کو اسلام آباد لیکر آئی، ایف آئی اے امیگریشن نے دستاویزات مکمل نہ ہونے پر اسے داخلہ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور ڈی پورٹ کرنے کیلئے واپس ایئر لائنز کے حوالے کردیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے مزید بتایا کہ نامکمل سفری دستاویز پر سعودی شہری کو پاکستان لانے پر ایمریٹس ایئر لائنز پر بھی 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube