Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

سوات کی طالبہ کو”امن کا سفیر“ ایوارڈ سے نوازا گیا

SAMAA | - Posted: Oct 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 10, 2016 | Last Updated: 6 years ago

2

تائی پے : سوات کی نو عمر طالبہ حدیقہ بشیر کو ایک اور بین الاقوامی ایوارڈ ”امن کے سفیر“ سے نوازا گیا، یہ ایوارڈ عالمی تنظیم ”گارڈن آف ہوپ“ کی طرف سے تائیوان میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی نو عمر طالبہ حدیقہ بشیر کو بین الاقوامی ایوارڈ ’’امن کا سفیر‘‘ سے نوازا گیا، اس اعزاز کیلئے ایشیائی ممالک میں خواتین اور انسانی حقوق سے متعلق کام کرنیوالوں کا انتخاب کیا جاتا ہے جو بین الاقوامی فورمز پر اس بارے میں آواز بلند کرتے ہیں۔

حدیقہ کے والد افتخار حسین نے وائس آف امریکا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ناصرف ان کے خاندان بلکہ پاکستان کیلئے بھی خوشی کی بات ہے، یہ ایوارڈ پاکستان کے حصے میں آیا ہے، پاکستان کو امن کا سفیر بنایا گیا ہے، اس سے بڑی خوشی اور کیا ہوسکتی ہے کہ ایک بیٹی اپنے باپ کا سر فخر سے بلند کردیا اور اپنے ملک کا نام بھی روشن کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے ملک کی عزت کیلئے کام کرنا فخر کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال حدیقہ بشیر کو امریکا کے سابق مایہ ناز باکسر محمد علی سے منسوب ہیومینیٹیرین ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ اے پی پی

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
Facebook Twitter Youtube