Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

نادرا کے ستم؛برقعہ میں بھاگی عورت مردنکلا

SAMAA | - Posted: Oct 7, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Oct 7, 2016 | Last Updated: 6 years ago

گوجرانوالہ: جب قطار میں لگنے کے باوجود نمبر نہ آئے تو کیا ہوتا ہےِ ؟ گوجرانوالہ میں تو طویل انتظار سے گھبرایا مرد، عورت بن گیا۔ مگر کام تو کیا نکلتا الٹا حوالات کی سیر کرنا پڑگئی۔

پہلوانوں کے شہر میں ایک نوجوان برقعہ پہن کر شناختی کارڈ بنوانے نادرا آفس پہنچ گیا۔ برقعہ پوش نوجوان بڑے اعتماد سے خواتین کی لائن میں لگا مگر جب لوگوں کو شک ہوا تو بھاگنے کی کوشش میں پکڑا گیا۔

کلیم اللہ نامی  نوجوان کو تھانہ سبزی منڈی منتقل کردیا گیا۔ جہاں اس نے موقف اپنایا کہ آٹھ دن نادرا دفتر کے چکر کاٹ رہا ہوں مگرٹوکن نہیں ملتا۔ نوجوان نے شکوہ کیا میرا نمبر نہیں آتا،خواتین کو پروٹوکول ملتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ برقعہ پہن کرعورت بننے والے نوجوان کو شہریوں کی اطلاع پر گرفتار کیا۔ اب مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube