Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  15

سرجیکل اسٹرائک کا دعویٰ اورالزامات بےبنیاد قرار

SAMAA | - Posted: Sep 30, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 30, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد :وزیراعظم نوازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک سرزمین کی طرف میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کشمیر، تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرجیکل اسرائیک کا بھارتی دعویٰ اور اڑی حملے سے متعلق الزامات مسترد کر دیے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک سرزمین پر کسی کو میلی نگاہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ قوم کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے تیار ہے۔

وفاقی کابینہ نے مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت پر تشویش کا اظہار کیا اورمعصوم کشمیریوں کے قتل عام کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ حریت کو نہیں کچل سکتے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم ناقابل قبول ہیں،پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی، سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے جو خطےاورپوری دنیامیں امن کا خواہاں ہے۔عوام کی فلاح وبہبود پرتوانائی صرف کرناچاہتےہیں، ہماری منزل غربت،بےروزگاری کاخاتمہ اورعوامی ترقی منزل ہے اور ہم اپنے عزم کے لیے سرگرم ہیں۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا مؤثرجواب دینے پربہادرفوجی جوانوں کی تعریف کی اور شہید اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube