Wednesday, May 18, 2022  | 1443  شوّال  16

پاکستان کا براہمداغ کو واپس لانے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 24, 2016 | Last Updated: 6 years ago

اسلام آباد : پاکستان نے انٹر پول کی مدد سے علیحدگی پسند براہمداغ کو ملک واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ براہمداغ کو واپس لانے کے لیے ’انٹرپول‘ سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ واپس لانے کے لیے باضابطہ کوشش کی جائے گی، حکومت بھی اپنا ہوم ورک کر رہی ہے اور آئندہ چند دنوں میں باقاعدہ انٹرپول کو (وفاقی تحقیقات ادارے) ایف آئی اے کے ذریعے خط لکھ رہے ہیں، باقاعدہ ریفرنس بھیج رہے ہیں کہ اُن کو پاکستان واپس لانے کے اقدامات کیے جائیں۔ سماء
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube