Monday, May 16, 2022  | 1443  شوّال  14

مسئلہ کشمیرپرنوازشریف کااہم فیصلہ

SAMAA | - Posted: Sep 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago
SAMAA |
Posted: Sep 15, 2016 | Last Updated: 6 years ago

nawazz

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے مسئلہ کشمیرکوخودعالمی سطح پر اٹھانےکافیصلہ کیاہے۔اپنےدورہ امریکا سے پہلےمسئلہ کشمیر پر حریت رہنماؤں سے مشاورت کیلئے وزیراعظم کل مظفرآبادجائیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق مظفرآباد کے دورے میں وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اور آل پارٹیز حریت کانفرنس کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم نوازشریف کوکشمیری قیادت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر بریفنگ دے گی۔ وزیراعظم نواز شریف سترہ ستمبر سے شروع ہونے والے اپنے دورہ اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی سے مجوزہ خطاب کے حوالے سے کشمیری رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے۔ سماء

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube